علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں داخلہ ہونے پر ریان احمد قادری اور سدرہ شاہد کو ضیائے حق فاؤنڈیشن کی جانب سے مبارکبادی

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں داخلہ ہونے پر ریان احمد قادری اور سدرہ شاہد کو ضیائے حق فاؤنڈیشن کی جانب سے مبارکبادی

پٹنہ 1/دسمبر 2022 (پریس ریلیز) ریان احمد قادری بن ریاض احمد قادری ، سدرہ شاہد بنت شاہد اشرف ساکن سرائے ستار خان لہریا سرائے دربھنگہ  کو ان کی اس کامیابی پر ضیائے حق فاؤنڈیشن مبارکبادی پیش کرتا ہے،کہا جاتا ہے کہ سماج ومعاشرہ میں اگر ایک بھی بچہ کامیاب ہوا تو گویا کہ پورا سماج ومعاشرہ کامیاب ہو گیا۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ ان دونوں بچوں نے محض اپنی محنت و کاوش جہد مسلسل اور والدین کی سرپرستی کی بنا پر علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کا سخت مقابلہ جاتی امتحان میں کامیاب ہوکر پوری قوم وملت کا نام روشن کیا ہے، دلچسپ بات یہ ہے  کہ یہ دونوں ایک ہی کوچنگ سینٹر علی گڑھ کوچنگ کلاسس سرائے ستار خان جو شاہد اشرف کے زیر نگرانی چل رہی ہے زیر تعلیم تھے ، شاہد اشرف نے  بھرپور محنت و مشقت، جہد مسلسل اور اپنی نگرانی میں  اس لائق بنایا کہ یہ بچے  سخت سے سخت مقابلہ جاتی امتحان میں کامیابی حاصل کرسکیں ،
ریاض احمد قادری کا داخلہ ڈپلومہ میکنیکل انجینئرنگ، اور سدرہ شاہد کا داخلہ ڈپلومہ کمپیوٹر انجینئرنگ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سیشن 2022-23 میں ہوا، ان دونوں نے سرکاری ادارہ سے بارہویں پاس کیا ہے، اس موقع پر ڈاکٹر صالحہ صدیقی چئیر پرسن ضیائے حق فاؤنڈیشن اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ اردو سمستی پور کالج نے ان کو مبارکبادی پیش کرتے ہوئے کہا کہ بچے قوم وملت کے معمار ہوتے ہیں، سماج اور معاشرہ میں ہر ایک فرد کا اہم فریضہ ہے کہ وہ بچے کو کامیاب و کامران بنانے میں کوشاں رہیں، خصوصاً ان والدین کی ذمہ داری ہے کہ وہ تمام ضروریات میں اہم ضرورت اور اہم سرمایہ اپنی اولاد کو سمجھیں اور ان کی اچھے مستقبل کے لیے فکر مند رہیں، محمد ضیاء العظیم برانچ اونر ضیائے حق فاؤنڈیشن وٹرسٹی نے بھی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ سماج ومعاشرے  میں اگر ایک فرد بھی کامیاب ہوتا ہے تو گویا پورا سماج و معاشرہ کامیاب ہوا، بامراد ہوگیا، ہم ضیائے فاؤنڈیشن کی جانب سے ان کے والدین اِس واقعے کو ہدیہ تبریک پیش کرتے ہیں،اس موقع پر ضیائے حق فاؤنڈیشن پٹنہ میں ایک دعائیہ نشست کا اہتمام کیا گیا اور خصوصی طور پر ان دونوں کے لئے دعائیں کی گئیں اور عمومی طور پر ملک کے تمام بچوں کے اچھی مستقبل کے لئے دعا ہوئی، ضیائے حق فاؤنڈیشن خصوصی طور پر ملک کے ہر بچے کی تعلیم وتربیت کے لیے فکر مند رہتا ہے، اور اپنی طرف سے طلبہ وطالبات کی حوصلہ افزائی کرتا رہتا ہے،

اپنے مضامین اور خبر بھیجیں


 udannewsdesk@gmail.com
 7462884092

ہمیں فیس بک پیج پر بھی فالو کریں


  https://www.facebook.com/udannewsurdu/

loading...
udannewsdesk@gmail.comآپ بھی اپنے مضامین ہمیں اس میل آئی ڈی پر بھیج سکتے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *