*وقف، معنی و مفہوم-ایک تجزیاتی مطالعہ*
*Waqf Terminology, Meaning and Definition-An Analytical Study*
✍Mohd.Mubarak Madni,
Welfare Officer, HWB.
(mohdmubarak5@gmail.com)
*Part-7*
___________________________
5.0 *وقف کے مماثل الفاظ اور معانی:*
*Similar word of Waqf and it’s meaning in Islamic Law*
وقف کا گہرائی سے مطالعہ کرنے والے طالب علم بالخصوص وقف ڈپارٹمنٹ کے ملازمین اور منتظمین(employees of waqf department & it’s management) کو وقف کے مماثل اور مترادفات (similar & synonyms words)کو سمجھنا نہایت ضروری ہے ۔ تاکہ ان کے صحیح اور شرعی مفہوم سے واقفیت ہو سکے ۔ ضروری ہے کہ ان الفاظ کے مابین بہت ہی معمولی فرق کو سمجھا جا سکے ۔ اس سے وقف کے بہت سے پیچیدہ مسائل کا حل بھی نکالا جا سکتا ہے ۔
*1- وصیت:(Wills)* فقہاء کی اصطلاح میں وصیت کہتے ہیں کہ اپنی مرضی سے بھلائی کے خاطر اپنی وفات کے بعد کسی کو اپنی جائیداد کا مالک بنانا ۔(رد المحتار علی الدر المحتار ابن عابدین648/6)
✓ وصیت اور وقف میں مشابہت یہ ہے کہ دونوں ہی کا مقصد بھلائی ہے ۔
✓ جبکہ فرق یہ ہیکہ وقف میں انسان اپنے مال کی ملکیت اپنی زندگی میں اللہ کے نام منتقل کرتا ہے اور وصیت مرنے کے بعد لاگو ہوتی ہے۔
*صدقہ(Charity):* رضائے الہی کے خاطر اپنے مال وغیرہ کو رضاکارانہ طور پر غریبوں کو دینا ۔(المجموع شرح المهذب للامام النووي٢٤٦/٦)
*3- زکوٰۃ(compulsory donation- zakat):* زکوٰۃ کے مال کو لازمی طور غرباء و مساکین کے لئے دینا واجب ہوتا ہے ۔ جبکہ صدقہ اپنی مرضی سے رضاکارانہ طور پر دیا جاتا ہے ۔
✓ دونوں کا مقصد رضائے الہی کا حصول ہے مگر صدقہ نفلی ہوتا ہے جبکہ زکوٰۃ فرض ہے ۔
✓ وقف اور صدقہ دونوں کا مقصد بھلائی اور رضائے الہی کا حصول ہے مگر صدقہ زیادہ عام ہے وقف سے ۔
✓ چنانچہ ہر وقف صدقہ کہلائیگا مگر ہر صدقہ وقف نہیں ہو سکتا ہے۔
✓ وقف کے ذریعہ کسی اصل مال سے حاصل شدہ صرف منافع کی ملکیت منتقل کی جاتی ہے۔ جبکہ صدقہ میں اصل مال اور اسکا منافع دونوں ہی کی ملکیت منتقل کی جاتی ہے ۔
✓ یہی حال زکوٰۃ کا بھی ہے ۔
✓ زکوٰۃ کا مال مخصوص لوگوں سے لیکر مخصوص لوگوں کو دیا جاتا ہے ۔بجبکہ وقف کوئی بھی کر سکتا ہے۔ اور کسی بھی شرعی مقاصد کے خاطر کیا جا سکتا ہے ۔
*4- ہبہ (Gift):* کہتے ہیں بغیر کسی عوض کے رضائے الہی کے خاطر کسی مال کی ملکیت دوسرے کو عطا کرنا ۔( مغني المحتاج إلى معرفة معاني ألفاظ المنهاج للامام الشربيني الشافعي ، المغني لابن قدامة المقدسي ٤١/٦)
✓وقف اور ہبہ میں فرق یہ ہیکہ ہبہ لفظ کے معنی وقف سے زیادہ عام ہے ۔
✓ چنانچہ ہبہ کے ذریعہ کسی بھی مال اور اس سے حاصل شدہ فائدہ کی ملکیت منتقل کی جاتی ہے ۔ جبکہ وقف میں صرف نفع کی ملکیت منتقل کی جاتی ہے ۔ نہ کہ اصل مال کی ملکیت، بلکہ اس کا مالک اللہ کو بنایا جاتا ہے ۔
*5- الحبس( prohibition):* کسی شخص کا اپنے مال میں تصرف سے روکنا۔(مجموع الفتاوى لشيخ الاسلام ابن تيمية) بالفاظ دیگر وقف کرنا ۔
✓ دونوں الفاظ میں کوئی فرق نہیں ہے بلکہ مشہور فقہاء کے مطابق مترادف(synonyms) ہیں ۔
*6- التبرع(Donation):* اپنی مرضی سے رضاکارانہ طور پر کسی پر احسان، بھلائی کے خاطر کوئی چیز دینا ۔ (درر الحكام شرح مجلة الأحكام لعلي حيدر)
✓ چنانچہ تبرع لفظ وقف سے زیادہ عام ہے ۔
✓ ہر وقف تبرع کہلاتا ہے مگر ہر تبرع ، وقف نہیں ہو سکتا ۔ بالکل لفظ صدقہ کی طرح۔
*البر (piety- pious)، الإحسان(charity) اور الخیر(goodness)* بھی التبرع اور الصدقہ کے ہی مترادف(synonyms) الفاظ ہیں ۔
*7-وقف اور ٹرسٹ میں فرق:(Diffrence between Trust and Waqf)*
✓ وقف کی جائیداد کا مالک اللہ تعالی ہوتا ہے جبکہ ٹرسٹ کا مالک انسان ۔
✓ وقف جائیداد کو واپس نہیں لیا جا سکتا ، جبکہ ٹرسٹ جائیداد کو اصل مالک اپنی ملکیت میں دوبارہ لے سکتا ہے
✓ وقف صرف ان مقاصد کے لئے کیا جا سکتا ہے جن کی اجازت شریعت اسلامیہ میں ہے جبکہ ٹرسٹ کسی بھی اس ملک کے قانون کی مطابق جائز چیزوں کے لئے کیا جا سکتا ہے ۔
✓ دونوں کا مقصد عوام الناس کی فلاح و بہبودی اور ان کو مختلف سہولیات فراہم کرنا ہی ہے۔
_____*(Contd…..جاری)*_____
اپنے مضامین اور خبر بھیجیں
udannewsdesk@gmail.com
7462884092
ہمیں فیس بک پیج پر بھی فالو کریں
https://www.facebook.com/udannewsurdu/