*سردی سے حفاظت کے لیے مركز قباء الخيري نیپال کی جانب سے طلبہ وطالبات اور محتاجین میں کمبل اور جیکیٹ کی تقسیم:*
==================
*(تحریر:- محمد مصطفیٰ کعبی ازہریؔ/ فاضل الازہر اسلامک یونیورسٹی مصر عربیہ)*
===================
نیپال میں ضلع روتہٹ سب سے زیادہ مسلم اکثریتی والا ضلع ہے جہاں مسلک اہل حدیث کے ادارے اور شخصات بھی اچھی تعداد رکھتے ہیں ۔ اس ضلع میں مسلمانوں کا سیاسی اثرو رسوخ بھی قابل قدر ہے اور ادھر معاشرتی زندگی اور مسلمانوں کا ٹھاٹھ باٹھ بھی مالی اور علمی جوہر کو نمایاں کر رہا تھا یہ علاقہ ہندوستان کا ایک نام ور ادارہ جامعہ امام ابن تیمیہ بہار سے متصل ہے جس کے باعث علمی چراغ یہاں بہت زیادہ فروزاں پایا ۔ اللہ تعالیٰ اس علاقہ کو اہل علم اور اہل ثروت کا گڑھ اور گہوارہ بنائے ۔
وطن عزیز نیپال ملک میں موجودہ شدید سردی کی لہر سے متاثر ہونے والے غریب ونادار، فقیر وناتواں پریشان حال ہے آخر کیا کیا جائے ٹھنڈ کی بچاؤ کے لئے حسب معمول ہر سال کی طرح امسال (11 جنوری 2023) بھی غریب ونادار، فقیر وناتواں ، بیواؤں ، یتیموں اور محتاجوں کے مسیحا اور غم خوار فضیلۃ الشیخ شعیب مدنی حفظہ اللہ رئیس مرکز قباء الخیری لچمنیا روتہٹ نیپال کو ان کی شدید فکر لاحق ہوئی اور پھر ان ضرورت مندوں کے لیے سردیوں سے حفاظت اور بچاؤ کے لیے (مرکز قباء الخیری لچمنیا روتہٹ نیپال) كى جانب سے طلبہ(جامعۃ الکتاب والسنۃ الاثریۃ سروٹھا روٹہت نیپال)، وطالبات(جامعہ حفصہ للبنات لچھمنیا دیواہی گوناہی 02 روتہٹ نیپال) اور قرب وجوار کے چند گاؤں مثلاً : راج پور، پوکھریا، سروٹھا ،جنگڑوا ، کرونیا، پوٹھیاہی ، اور سمن پور سے آئے ہوئے غریب ونادار، فقیر وناتواں ، بیواؤں ، یتیموں اور محتاجوں میں بلینکٹ کمبل، لحاف اور جیکٹ تقسیم کیا ۔ جس سے ضرورت مندوں کی ضرورتیں بر وقت پوری ہوئیں۔
اور غریب ونادار، فقیر وناتواں ، بیواؤں ، یتیموں اور محتاجوں نے فضیلۃ الشیخ شعیب مدنی حفظہ اللہ رئیس مرکز قباء الخیری لچمنیا روتہٹ نیپال کے حق میں بے شمار دعائیں کی ۔ اور اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس نیک کام کو شرف قبولیت عطا فرمائے اور اسے نجات کا ذریعہ بنائے ۔ آمین یا رب العالمین
اپنے مضامین اور خبر بھیجیں
udannewsdesk@gmail.com
7462884092
ہمیں فیس بک پیج پر بھی فالو کریں
https://www.facebook.com/udannewsurdu/