اس سرد موسم میں غرباء کی مدد کر نا ایک دینی فریضہ:محمد الیاس خان

اس سرد موسم میں غرباء کی مدد کر نا ایک دینی فریضہ:محمد الیاس خان
بلوا سینگر، سنت کبیرنگر (سلمان کبیرنگری)خدمت خلق کا میدان بہت وسیع ہے اور آج کے دور میں خدمت خلق جتنا زیادہ سے زیادہ کیا جائے کم ہے۔اس لئے کہ کام بے شمار ہیں اور کرنے والے کم ہیں انہیں کاموں میں سے ایک کام موسم سرما غریبوں کے لئے کسی مصیبت یا ٓٓآزمائش سے کم نہیں ہوتا،کچھ لوگوں کو اپنی جان بچانی مشکل ہوجاتی ہے بعض لوگ ٹھنڈک کی زد میں آکر لقمہ ئ اجل بھی بن جاتے ہیں اس لئے غریب ونادار لوگوں کی خدمت اور مدد کی جائے اور یہی حقیقی انسانیت ہے، اس قسم کے سماجی کام ہر لوگوں کو کرنی چاہئے، تاکہ غریب اور بے سہارا لوگ اس شدید لہر سے کچھ سکون مل سکے۔ مذکورہ باتیں ارسلان انٹر نیشنل اسکول کھمریا سگرا بستی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد الیاس خان ہر فرد کو اپنی استطاعت کے مطابق ضرورت مندوں کے درمیان کوئی نہ کوئی سماجی کام کرنا چاہئے،کیوں کہ بہت سارے لوگوں کے پاس پہننے کے لئے گرم کپڑے اور ٹھنڈی میں رات بسر کرنے کے لئے کمبل،لحاف اور گدے نہیں ہوتے ہیں ایسے میں ہلکے پھلکے کمبل بھی ان غریبوں کے لئے ڈوبتے کو تنکے کا سہاراکے مثل ثابت ہوتا ہے،ملک میں کچھ ایسی بھی تنظیمیں ہیں جو اس سرد موسم میں راحت رسانی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہیں اور غریب وضرورت مند لوگوں تک گرم کپڑے اور کمبل پہونچاتی ہیں۔ضرورت اس بات کی ہے کہ اس سے معاشرے میں ایک الگ ماحول پیدا ہوگا اور لوگ مدد کے لئے آگے آئیں گے

اپنے مضامین اور خبر بھیجیں


 udannewsdesk@gmail.com
 7462884092

ہمیں فیس بک پیج پر بھی فالو کریں


  https://www.facebook.com/udannewsurdu/

loading...
udannewsdesk@gmail.comآپ بھی اپنے مضامین ہمیں اس میل آئی ڈی پر بھیج سکتے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *