جامعۃ النسوان السلفیہ تروپتی کا سالانہ مشترکہ اجلاس

جامعۃ النسوان السلفیہ تروپتی کا سالانہ مشترکہ اجلاس

ابو عبد الله مغل عبد العزيز
ناظم جامعة النسوان السلفية تروپتی
———————————————-

مورخہ: 18/جنوری 2023 بروز بدھ طالبات جامعة النسوان السلفية تروپتی کا سالانہ مشترکہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں بحیثیت صدر شیخ ابو حمدان اشرف فیضی حفظہ اللہ ( ناظم جامعہ محمدیہ عربیہ رائیدرگ)کو دعوت دی گئی، صبح ساڑھے نو بجے تا نماز عشاء مختلف نشستوں میں یہ اجلاس جاری رہا، زمرہ اولی، زمرہ علیاء(اردو تقاریر) اور جنرل خطابت (بزبان انگریزی، تلگو، کنڑا اور ہندی) کی طالبات نے حصہ لیا، تقریری مسابقه کافی دلچسپ تھا،تمام طالبات نے اچھی تیاری کے ساتھ تعلیمی مظاہرہ پیش کیا، قرآت، حمد اور نظم خوانی کے ساتھ طالبات نے مختلف اہم موضوعات پر لب کشائی کی، قابل قدر معلمین ومعلمات حکم کے فرائض انجام دئیے، ہر زمرہ میں اول، دوم، سوم پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات کو صدر اجلاس کے بدست بشکل کتب خصوصی اور جملہ مشارکات کو تشجیعی انعامات سے نوازا گیا ۔

اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور اس کی توفیق کے بعد اس اجلاس کو کامیاب بنانے میں محترم ناظم جامعہ فضيلة الأخ ابو عبد الله مغل عبد العزيز حفظه الله اور عزيز القدر معلم ومربي شیخ نور محمد جامعی عالیاوی حفظہ اللہ کی قابل قدر کوششیں شامل تھیں، الحمد للہ دونوں مشائخ کی مشترکہ کوششوں سے ادارہ ترقی کے اعلیٰ منازل طے کر رہا ہے، اللہ تعالیٰ مزید ترقی عطا فرمائے اور ہر شر وآفت سے بچائے۔ آمین۔

محترم ناظم جامعہ حفظہ اللہ( صدر اجلاس) نے اپنے صدارتی خطاب میں اولاً عمومی طور پر علم دین کی عظمت اور فضیلت کے حوالے سے چھ نکات پر روشنی ڈالی، پھر خطابت سے متعلق دس نکات پر مشتمل اہم باتوں کی طرف توجہ دلائی اور بعض موانع کا بھی تذکرہ کیا،آپ کے صدارتی خطاب سے طالبات نے خوب استفادہ کیا اور اساتذہ نے خوشی کا اظہار کیا اور سبھوں نے بار بار جامعہ کی زیارت کی خواہش ظاہر کی، فلله الحمد والمنة.

اپنے مضامین اور خبر بھیجیں


 udannewsdesk@gmail.com
 7462884092

ہمیں فیس بک پیج پر بھی فالو کریں


  https://www.facebook.com/udannewsurdu/

loading...
udannewsdesk@gmail.comآپ بھی اپنے مضامین ہمیں اس میل آئی ڈی پر بھیج سکتے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *