بسم اللہ الرحمن الرحیم
*معزز اساتذہ کی آمد پر تذکیری نشست کا انعقاد*
*بمقام مرکزی مسجد عباد الرحمن اہل حدیث راجم پیٹ کڈپہ ضلع آندھرا پردیش*
*راقم:-عبدالرحمن جامعی بلاری*
*وذکر فان الذکری تنفع االمومنین*
ترجمہ : نصیحت کرو کیونکہ نصیحت اہل ایمان کو فائدہ دیتی ہے ۔
آیت مذکورہ کے تحت شہری جمیعت اہل حدیث راجم پیٹ کے زیر نگرانی بمقام مسجد عباد الرحمن اہل حدیث راجم پیٹ بتاریخ 1 /اگست 2022ء بروز پیر بعد نماز مغرب تا رات نو بجے ایک دینی اجتماع زیر صدارت شيخ بشیر احمد جامعی حفظہ اللہ ، بانی مدرسہ عائشہ صدیقہ للبنات ویمپلی منعقد ہوا ۔
یہ اجتماع جنوب ہند کے مشہور و معروف ادارے جامعہ محمدیہ عربیہ رائیدگ ضلع اننت پور کے استاتذہ : شيخ حافظ امیں عمری مدنی حفظہ اللہ شيخ عبدالرحمن محمدی مدنی حفظہ اللہ شيخ عبدالباری جامعی مدنی حفظہ اللہ کی آمد پر رکھا گیا تھا.
بعد نماز مغرب اجلاس کا آغاز محترم عبدالرحیم صاحب تلگو داعی کی تلاوت قرآن سے ہوا محترم نے تلاوت قرآن پاک کے معاً بعد آئے ہوئے تمام علماء کرام و عوام الناس کا تلگو زبان میں استقبال کیا بعدہ تقاریر کا سلسلہ شروع ہوا. اجلاس کے پہلے مقرر استاذ محترم شیخ عبدالباری جامعی مدنی حفظہ اللہ تھے شیخ کا عنوان تھا : رزق میں کمی کے اسباب ماشاءاللہ استاد محترم نے بہت ہی بہترین انداز میں اپنے عنوان کی وضاحت فرمائی اور عوام الناس کو ہر قسم کے گناہ و معصیت سے بچنے کی ترغیب دلائی. آپ کے بعد اجلاس کے دوسرے مقرر استاد محترم شیخ عبدالرحمن محمدی مدنی حفظہ اللہ ڈائز پر تشریف لائے آپ کا موضوع نماز میں خشوع و خضوع کیسے پیدا کریں؟ تھا ماشاءاللہ موصوف نے نہایت سلیس انداز میں قرآن و حدیث کی روشنی میں نماز میں خشوع و خضوع کے اسباب کی وضاحت فرمائی اور مصلیوں کو نماز میں خشوع و خضوع اختیار کرنے کی طرف توجہ دلائی. آپ کے بعد راقم نے اجلاس کے آخر مقرر استاد محترم شیخ حافظ امین عمری مدنی حفظہ اللہ كو دعوت اسٹیج دی. موصوف کا عنوان گفتگو تھا تربیت اولاد میں والدین کا کردار ماشاءاللہ شیخ نے اپنی جادو بیانی سے سارے مجمع کو محفوظ فرمایا. انداز بیان بہت ہی نرالا تھا موصوف نے کتاب و سنت کی روشنی میں بتاتا کہ والدین کے لیے اولاد اللہ رب العالمین کی طرف سے ایک امانت ہے اور ساتھ میں یہ بھی بتایا کہ تربیت اولاد کے لیے سب سے پہلے والدین کی تربیت ہونی ضروری ہے اور کہا کہ والدین کو اپنی اولاد کی تربیت دنیا سے زیادہ آخرت کی کرنی چاہیے کیونکہ وہاں کی کامیابی اصل کامیابی ہے.
آپ کے بعدناظم اجلاس نے صدارتی خطاب کے لیے شیخ بشیر احمد جامعی حفظہ اللہ کو آواز دیا شیخ نے تلگو زبان میں صدراتی خطاب میں تمام مقررین کا خلاصہ پیش کیا اس کے بعد ناظم اجلاس نے آئے ہوئے تمام علمائے کرام اور اجلاس میں شریک تمام مرد و خواتین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور اختتام مجلس کی دعا کے ذریعہ ختم مجلس کا اعلان کیا گیا، نماز عشاء کے بعد جملہ حاضرین کے لئے کھانے کا انتظام بھی کیا گیا تھا۔
اس طرح یہ نصف روزہ دینی اجتماع اختتام پذیر ہوا.الحمدللہ
اللہ تعالیٰ سب کی محنتوں کو کوششوں کو قبول فرمائے، اجلاس میں کہی گئی تمام باتوں پر ہمیں عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین
اپنے مضامین اور خبر بھیجیں
udannewsdesk@gmail.com
7462884092
ہمیں فیس بک پیج پر بھی فالو کریں
https://www.facebook.com/udannewsurdu/