ہم 26 جنوری (یومِ جمہوریہ) کیوں مناتے ہیں ؟؟

ہم 26 جنوری (یومِ جمہوریہ) کیوں مناتے ہیں ؟؟

تحریر:
کوثر اعظم سلفی

قلم جب بھی اٹھایا ملک کو ذی شان لکھا
ستم سہہ کر بھی ہم نے پیار کا ہی نام لکھا
ہمیں نفرت بھری نظروں سے دیکھنے والوں
ہمارے دل میں جھانکوں صرف ہندوستان لکھا ہے

محترم قارئین:
یومِ جمہوریہ (26 جنوری) ہمارے دیش اور دیشواسیوں کے لئے نہایت ہی خاص دن ہے کیوں کہ اسی دن 26 جنوری 1950ء کو ہمارا سمویدهان / آئین اس بھارت دیش میں لاگو ہوا یہ وہ دن ہے جس کو وجود میں لانے کے لئے لیے نہ جانے کتنے نونہالوں نے اپنا وجود مٹی میں ملا دیا وطن کی آبرو کے لئے خود بے آبرو ہو گئے ۔الغرض ہمارا ملک ہندوستان 15اگست 1947ء کو انگریزوں کے چنگل سے آزاد ہوا لیکن ہماری آزادی اب تک بے لگام تھی کیونکہ آزادی اس وقت تک بے لگام ہوتی ہے جب تک اسے صحیح سمت نہ دی جائے
علی سبیل المثال آپ ایک پرندہ کو لے لیں جو اپنی آزادی سے آسمان میں اڑتا تو ہے لیکن اس بات کا خیال کرتے ہوئے کہ اندھیروں کے چھاجانے سے پہلے اسے اپنا گھر لوٹنا ہے اسی ذمہ داری اور احساس کو مکمل ہندوستان کا آئین (قانون) کرتا ہے جس قانون کو ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کی سرپرستی میں تشکیل شدہ کمیٹی نے اپنی انتہا تک محنت سے دو سال گیارہ مہینے اٹھارہ دن میں مرتب کی اور 24 جنوری 1950ء کو اس دستور کو پاس کر لیا گیا اور پھر 26 جنوری 1950 کو اس نئے قانون کو نافذ کیا گیا اور پہلی جشنِ یومِ جمہوریہ منائی گئی۔
تاہم سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ یوم جمہوریہ / گنتنتر دیواس 26 جنوري ہی کو کیوں منایا جاتا ہے جبکہ ہمارا سمویدھان /قانون 26 نومبر 1949 کو ہی تیار ہوچکا تھا،اس اعتبار سے یوم جمہوریہ تو 26نومبر کو ہی ہونا چاہیے !!!
تو اس کے جواب کے لئے آپ کو اپنی History تاریخ جاننی ہوگی کیوں کہ اس کا تعلق ہیسٹری ہی سے ہے
آزادی جوکہ تقريباً دو سؤ سالہ مدت پر محیط ہے وہ اپنے آخری چرن میں ہونے کے باوجود انگریز ہندوستان کو کلی تو پر ہمیں دینے کے لئے تیار نہیں تھے پھر 1929 لاھور میں کانگریس کا ایک ادھیویشن ہوا ایک میٹنگ ہوئی جس میں یہ پرستاب پاس ہوا کہ اگر انگریز 26 جنوري 1930 تک بھارت کو پرن سوراج کادرجہ نہ دے تو کرانتی ہوگی مطلب یہ کہ مکمل آزادی نہ ملے تو بھارت خود کو سوتنتر گهوست کر دے گا پھر کیا 26 جنوری 1930 میں پنڈ جواہر لال نہرو نے لاھور کے رابی ندی میں ترنگا پھہرا دیا اور انگریز کو کہے بغیر بھارت نے خود کو آزاد کردیا چنانچہ اسی دن سے پرن سوراج دیواس منائے جانے لگا اور بھلے ہی ہمارا آئین 26 نومبر کوتیار ہو گیا مگر پرن سوراج کے یاد میں 26 جنوری کا انتظار کیا گیا اور 26 جنوری کو 10:18 AM بھارتییو سمویدھان کو ملک بھر میں لاگو کیا گیا اور 26 جنوری 1950 کو یومِ جمہوریہ کی پہلی جشنِ و تقریب منائی گئی۔

اپنے مضامین اور خبر بھیجیں


 udannewsdesk@gmail.com
 7462884092

ہمیں فیس بک پیج پر بھی فالو کریں


  https://www.facebook.com/udannewsurdu/

loading...
udannewsdesk@gmail.comآپ بھی اپنے مضامین ہمیں اس میل آئی ڈی پر بھیج سکتے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *