ایک ٹوٹی ہوئی زنجیر کی فریاد ہیں ہم!!
اور دنیا یہ سمجھتی ہے کہ آزاد ہیں ہم–
کیوں ہمیں لوگ سمجھتے ہیں یہاں پردیسی!
اک مدت سے اسی شہر میں آباد ہیں ہم!! – –
مذہب نہیں سکھاتا آپس میں بیر رکھنا – –
ہندی ہیں ہم وطن ہے ہندوستان ہمارا!!
*سلمان رضاءاللہ مدھوبنی بہار*
مرکزالتوحیدوالسنہ میں یوم جمہوریہ کی تقریب گزشتہ سالوں کی طرح امسال بھی جشنِ یومِ جمہوریہ بہت ہی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا ۔ اس پر مسرت موقع پر مرکزالتوحیدوالسنہ کے وسیع و عریض اور خوبصورت احاطے میں اساتذہ، طلبہ، طالبات ذمہ داران مدرسہ اور قرب و جوار کے لوگ موجود تھے، مرکزالتوحیدوالسنہ کے تمام شعبہ جات کے طلبہ و طالبات نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور بہترین انداز میں اپنا مظاہرہ پیش کیا____
یوم جمہوریہ کی اس پرمسرت اور خوشی کے موقع پر مرکزالتوحیدوالسنہ اور اس کے تمام اساتذہ و منتظمین کرام اور طلبہ و طالبات کی طرف سے آپ تمام احباب وطن عزیز کو دل کی عمیق گہرائیوں سے ڈھیر ساری مبارکبادیاں …….!!!
یوم جمہوریہ کی مناسبت سے
مرکز التوحید و السنہ کی چند خوبصورت جھلکیاں بذریعہ کیمرہ دیکھے جاسکتے ہیں –
آپ تمام احباب سے دعا کی درخواست ہے
شکراً جزاک اللہ خیرا فی الدنيا
والآخر
اپنے مضامین اور خبر بھیجیں
udannewsdesk@gmail.com
7462884092
ہمیں فیس بک پیج پر بھی فالو کریں
https://www.facebook.com/udannewsurdu/