طلبہ جامعہ محمدیہ عربیہ رائیدرگ کا سہ روزہ سالانہ مشترکہ اجلاس بحسن وخوبی اختتام پذیر

*طلبہ جامعہ محمدیہ عربیہ رائیدرگ کا سہ روزہ سالانہ مشترکہ اجلاس بحسن وخوبی اختتام پذیر*

*شیخ صادق خان جامعی مدنی کا طلبہ سے خطاب*

مورخہ 31/ جنوری، 1 و 2 فروری بروز منگل، چہارشنبہ، جمعرات طلبہ جامعہ محمدیہ عربیہ رائیدرگ کا سہ روزہ سالانہ مشترکہ اجلاس نہایت تزک واحتشام کے ساتھ منعقد ہوا، اجلاس میں جنوبی ہند کے معروف ومشہور علماء کرام اور جماعت کی مقتدر شخصیات نے شرکت کی، مثلاً: شیخ عبد الرحیم جامعی سلفی/حفظہ اللہ (صدر مدرس اسلامک ہائی اسکول پردو ٹور، آندھرا پردیش)، شیخ معین مسکین شیخ مدنی/حفظہ اللہ (ناظم مدرسہ سبل السلام لتحفیظ القرآن سولا پور، مہاراشٹر)، شیخ صادق خان جامعی مدنی /حفظہ اللہ (استاذ جامعۃ المفلحات حیدرآباد) عالی جناب منظور احمد صاحب ( صدر اقلیتی کمیٹی ضلع گلبرگہ،کرناٹک)، عالی جناب مختار عرب صاحب(امیر ضلعی جمعیت اہل حدیث بیجاپور)، عالی جناب محمد جہانگیر صاحب (فاؤنڈر و سی او وکٹر لاجسٹک حیدرآباد) / حفظہم اللہ
ان کے علاوہ صوبہ آندھرا پردیش، تلنگانہ اور کرناٹک کے بہت سارے علماء کرام اور عمائدین جماعت نے شرکت کی، معززاساتذہ جامعہ حکم کے فرائض انجام دئیے، مقامی اور قرب وجوار سے بھی احباب جماعت تشریف لا کر اجلاس سے مستفیض ہوئے۔ الحمد للہ

اس اجلاس میں طلبہ جامعہ نے اردو، عربی، انگریزی، تلگو اور کنڑا زبان میں موجودہ حالات کے تناظر میں مختلف اہم موضوعات پر تقریری مظاہرہ پیش کیا، اس کے علاوہ حمد، نعت، نظمیں اور ترانے پیش کر کے اجلاس کو تازگی بخشی۔

پورا پروگرام جامعہ کے یوٹیوب چینل پر لائیو نشر کیا گیا، جس سے ہزاروں کی تعداد میں لوگ مستفید ہوئے اور طلبہ کے تعلیمی مظاہرہ سے خوش ہو کر گراں قدر نقدی انعامات اور پرخلوص دعاؤں سے نوازے،اللہ تعالیٰ سبھوں کے تعاون اور دعاؤں کو شرف قبولیت بخشے۔ آمین

اجلاس کے جملہ مشارکین کو نقدی انعامات کے علاوہ جامعہ کی طرف سے پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کو خصوصی اور جملہ مشارکین کو بشکل کتب تشجیعی انعامات سے نوازا گیا۔

اجلاس میں شریک علماء کرام اور عمائدین جماعت نے اپنے گہرے احساسات اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا، طلبہ کو مبارک بادی دی، اساتذہ و ذمہ داران کی محنتوں کو سراہا،اردو اور عربی تقاریر کے علاوہ خصوصی طور پر انگریزی، تلگو اور کنڑا تقاریر سے بہت متاثر ہوئے اور اسے وقت کی اہم ضرورت قرار دیا، علماء کرام نے اپنے خطاب میں علم اور اہل علم کا مقام، داعی کے اوصاف، دعوت دین کا نبوی طریقہ، منہج سلف کی اہمیت و ضرورت جیسے اہم موضوعات پر روشنی ڈالی۔

اجلاس کو کامیاب بنانے میں مربی انجمن استاذ جامعہ شیخ وسیم قاضی جامعی مدنی /حفظہ اللہ کی قابل قدر کوششیں تھیں، اللہ تعالیٰ قبول فرمائے آمین

ناظم جامعہ شیخ ابو حمدان اشرف فیضی/ حفظہ اللہ نے آئے ہوئے علماء کرام، مہمانان عظام، احباب جماعت، اساتذہ اور طلبہ کا شکریہ ادا کیا اور دعاؤں سے نوازا۔
اللہ تعالیٰ جامعہ کو تمام شعبوں میں دن دگنی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے اور منتظمین کے تمام عزائم و منصوبوں کو پورا فرمائے آمین

اپنے مضامین اور خبر بھیجیں


 udannewsdesk@gmail.com
 7462884092

ہمیں فیس بک پیج پر بھی فالو کریں


  https://www.facebook.com/udannewsurdu/

loading...
udannewsdesk@gmail.comآپ بھی اپنے مضامین ہمیں اس میل آئی ڈی پر بھیج سکتے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *