حالیہ مرکزی بجٹ اقلیت،غریب اور کسان مخالف بجٹ ہے:شاہد علی ایڈوکیٹ

حالیہ مرکزی بجٹ اقلیت،غریب اور کسان مخالف بجٹ ہے:شاہد علی ایڈوکیٹ

نئی دہلی۔ مرکز کی حالیہ بجٹ پر اظہار افسوس اور بجٹ کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے شاہد علی ایڈوکیٹ سپریم کورٹ آف انڈیا نے کہا کہ مرکزکا یہ بجٹ کسانوں،اقلیتوں اور غریبوں کو مایوس کرنے والا بجٹ ہے اوریہ صر ف اور صرف معاشرے کے ایک خاص طبقے کو فائدہ پہنچانے والا ہے۔ اس میں غریبوں، کسانوں ، اقلیتوں اور دیگرپسماندہ طبقے کو پوری طرح سے نظر انداز کردیا گیا ہے۔مزدوروں کے لئے بنائی گئی ’منریگا اسکیم‘کے لئے مختص رقم میں کمی، خوراک سبسڈی، کھاد سبسڈی اور پٹرولیم سبسڈی کی رقم میں کمی کے علاوہ اقلیتوں کے لئے مختص بجٹ کو بھی کم کردیا گیا ہے۔۔یہ بجٹ آئندہ پارلیمانی انتخابات کو سامنے رکھ کر بنایا گیا۔ بجٹ نے اقلیتوں کو خاص طور پرمایوس کیا ہے ایک طرح سے وزرات اقلیتی امور کو ختم کر دیاگیا ہے۔
انہوں نے کہا وزرات برائے اقلیتی امور کے بجٹ میں بدترین کٹوتی کر کے اقلیتوں کے ساتھ سوتیلا برتاؤ کیا گیاجبکہ اقلیت میں صرف مسلمان ہی نہیں آتے۔ سب سے زیادہ کمی اقلیتوں کو دی جانے والی اسکالرشپ ودیگر اسکیموں میں کی گئی۔
شاہد علی نے مزید کہا کہ بجٹ نے غریبوں،گاؤں اور دیہات میں رہنے والوں اور کسانوں کو بے حد مایوس کیا ہے۔ یو اے پی اے حکومت کی ایک اہم اسکیم منریگا جس نے دیہی سیکٹر کے غیر منظم مزدوروں کو کافی فائدہ پہنچایا تھا، اس میں زبردست کمی کردی گئی ہے جو سراسر ناانصافی ہے اور یہ بجٹ اقلیت،غریب اورکسان مخالف بجٹ ہے۔

اپنے مضامین اور خبر بھیجیں


 udannewsdesk@gmail.com
 7462884092

ہمیں فیس بک پیج پر بھی فالو کریں


  https://www.facebook.com/udannewsurdu/

loading...
udannewsdesk@gmail.comآپ بھی اپنے مضامین ہمیں اس میل آئی ڈی پر بھیج سکتے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *