*کلیہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کا دو روزہ سالانہ تقابلی بزم اختتام پذیر*
– – – – – – – – – – – – – – – – – –
مرکز السلام التعلیمی کے زیر اشراف چلنے والا شہرہ آفاق نسواں کلیہ “کلیہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا گمانی صاحب گنج جھارکھنڈ کے طالبات کا دو روزہ سالانہ ثقافتی و تقریری پروگرام اختتام پذیر ہوا، واضح رہے کہ یہ پروگرام 7 اور 8 فروری 2023 بروز منگل وبدھ کئے نششتوں میں منعقد ہوا، یہ پروگرام متفرق نوعیت پر مشتمل تھا، مثلاً طالبات کے اندر تحریری لیاقت پیدا کرنے کیلئے مضمون نگاری کا مسابقہ عمل میں آیا جو کہ یقیناً اس ادارے کے طرف سے ایک نہایت ہی عمدہ اقدام ہے، کیوں بروقت جہاں علمی و فکری اعتبار سے طالبہ و طالبات کے اندر شدید انحطاط آیا ہے وہیں قلمی صلاحیت کا فقدان بھی محسوس ہو رہا ہے، لہذا ملت اسلامیہ کی بیٹوں کو تحریری میدان میں آگے بڑھانے کے لئے اس طرح کے اقدامات وقت کا تقاضا ہے!
محترم قارئین کرام! کلیہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کا یہ سالانہ پروگرام مختلف نوعیت کے ساتھ متعدد زبانوں پر مشتمل تھا، مثلاً اردو تقاریر، عربی و انگریزی تقاریر، بنگلہ و ہندی تقاریر، مسابقہ تلاوت قرآن پاک، مسابقہ نعت خوانی وغیرہ
پروگرام کی سب سے پہلی نششت 7/ فروری بروز منگل بوقت صبح سات بجے کلیہ کے پرنسپل فضیلة الشیخ برہان الدین السلفي کی صدارت میں منعقد ہوا، پھر بالتسلسل یکے بعد دیگرے کئے نششت میں منعقد ہو کر اپنی آخری نششت تک بحسن و خوبی پہنچا!
پروگرام کی آخری نششت 8/فروری بروز بدھ بعد نماز مغرب مركز السلام کے بانی و مؤسس فضيلة الشيخ عقيل أختر يوسف المكي حفظه الله ورعاه کی صدارت میں منعقد ہوا پروگرام کی آخری نششت میں عربی تقاریر کا مسابقہ عمل میں آیا،لہذا حکم کا فریضہ انجام دینے کے لئے کلیہ أبو بکر صدیق رضی اللہ عنہ گمانی کے تین اساتذہ کرام فضيلة الشيخ خیر الإسلام بحرالحق مدنی، و فضيلة الشيخ عبدالمعيد مدنی اور مجھ ناچیز کو مدعو کیا گیا تھا!!
لہٰذا سب سے پہلے بزم کا آغاز روح پرور تلاوت قرآن سے ہوا پھر نعت خوانی کے لئے کلیہ کے ایک طالبہ کو دعوت اسٹیج دیا گیا بعدہ باضابطہ پروگرام کے تسلسل کو آگے بڑھاتے ہوئے ناظمہ جلسہ نے نہایت ہی ادب و احترام کے ساتھ لجنہ تحکیم کو مخاطب کرتے ہوئے انہیں اپنی کرسی پر جلوہ افروز ہونے کی دعوت دی پھر یکے بعد دیگرے طالبات نے مختلف انداز بیاں وعمدہ اسلوب کے ساتھ اپنی اپنی تقریر پیش کیں، کچھ تقاریر واقعی قابل تعریف تھی،عربی لہجہ مخارج الصوت طرزِ تکلم نہایت ہی عمدہ و قابل رشک تھا، کلی طور پر ماحصل و نتیجہ نہایت ہی عمدہ و کامیاب رہا جس سے متاثر ہوکر مدیر مرکز حفظہ اللہ نے بڑی خوشی کا اظہار کیا!
پھر پروگرام کے اختتام سے پہلے سب سے پہلے کلیہ عائشہ کے پرنسپل نے تمام مہمانان کو ہدیہ تشکر پیش کیا، پھر کچھ مہمان سے تاثراتی کلمات پیش کرنے کی درخواست کی لہذا سب سے پہلے مجھ أحقر کو دعوت اسٹیج دی گئی، لہذا قلت وقت کے پیش نظر میں نے نہایت ہی اختصار کے ساتھ محمد بن صالح العثيمين رحمہ اللہ کے رسالہ
” دور المرأة في اصلاح المجتمع” سے کچھ اہم نکات پیش کرتے ہوئے اپنی بات کو دعائیہ کلمات کے ساتھ ختم کیا.
بعدہ کلیہ أبو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کے پرنسپل و مؤقر استاذ فضیلة الشيخ خير الإسلام بحر الحق مدني کو نہایت ادب و احترام کے ساتھ مدعو کیا گیا شیخ محترم نے تاثراتی کلمات کے ساتھ ساتھ نہایت ہی پرمغز و جامع بیان پیش کیا کیونکہ یہ خطاب سلبیات و ایجابیات دونوں جہت پر مشتمل تھا جو کہ اہل علم کے نزدیک ایک قابل تعریف و منصفانہ عمل ہے.
بعد ازاں کلیہ کے منتظم و متعلق و سابق استاذ جناب ماسٹر امین صاحب حفظہ اللہ نے طالبات کو قیمتی نصیحتوں سے نوازا.
اور اخیر میں بانی مرکز فضيلة الشيخ عقیل اختر يوسف مكي حفظہ نے نہایت ہی محبت و اخلاص کے ساتھ طالبات کو خطاب کرتے ہوئے قیمتی نصیحتوں سے نوازا بالخصوص فضیلت سال آخر کے طالبات کو کئے اہم جانب اشارہ کرتے ہوئے مستقبل میں زندگی بسر کرنے کے طور طریقے پر بھی بتائے، مثلاً اپنی اولاد کی حسن تربیت، اعلی اخلاق سے آراستہ ہونا، صاف ستھرائی کا اہتمام، شریعت پر کلی طور پر عمل پیرا ہونا وغیرہ….!!
اور اخیر میں کلیہ کے تمام اساتذہ بالخصوص مربیان نادی الطالبات (شیخ رفیق افسر تیمی، شیخ تفضل حق تیمی، شیخ منظور عالم سلفی، سیدہ عقلیمہ صدیقی، و سیدہ سلمی صدیقی وغیرھم ) کی خدمات کو سراہتے ہوئے ڈھیر ساری دعاؤں سے نوازا.
پھر اسکے بعد مربی انجمن نے تمام مسابقات میں پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات کے اسماء کا اعلان کیا اور مدیر مرکز کے متبرک ہاتھوں سے انعامات کی تقسیم عمل میں آیا……. ولله الحمد والشكر !!
أشرف شاكر ریاضی
(مدرس كليہ ابو بکر صدیق رضی اللہ گمانی جھارکھنڈ)
اپنے مضامین اور خبر بھیجیں
udannewsdesk@gmail.com
7462884092
ہمیں فیس بک پیج پر بھی فالو کریں
https://www.facebook.com/udannewsurdu/