زلزلے سے متأثرین کے لئے سعودی عرب کی بے مثال خدمات

زلزلے سے متأثرین کے لئے سعودی عرب کی بے مثال خدمات

محمد وسیم راعین

حالیہ دنوں میں ترکی اور سوریا کے مختلف علاقے زلزلے کی زد میں آئے جس سے بہت ہی زیادہ جانی و مالی نقصان ہوا ہزاروں افراد جاں بحق ہوگئے ‘ تو ہزاروں بے گھر ‘ لوگ کھانے پینے کی چیزوں کے لئے ترس کر رہ گئے ‘لمحے میں اونچی اونچی عمارتیں زمین بوس ہوگئیں ان گنت افراد اس کے ملبے تلے دب کر جان بحق ہوئے اور نہ جانے کتنے موت وحیات کی کشمکش میں ہیں ۔ مختلف ممالک کی ریسکیو ٹیم ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے میں جٹے ہوئے ہیں۔

مصیبت کی اس گھڑی میں مصیبت زدگان کی ذات پات ‘ عقیدہ و دین سے قطع نظردنیا کی مختلف حکومتیں اپنے اعتبار سے متاثرین کی مدد کرتی ہے اور ان تک ضروریات کا سامان پہنچانےکی کوشش کرتی ہے ۔

سعودی حکومت،انسانیت کی خدمت میں ہمیشہ پیش پیش رہتی ہے چاہے انسانیت دنیا کے کسی بھی خطہ میں زمینی یا آسمانی آفت سے دوچار ہو۔قریبی دنوں جب پاکستان کا آدھے سے زائد حصہ سیلاب کی زد میں آگیا تو وہاں بھی یہ حکومت انسانیت اور مسلمانوں کی خدمت میں پیش پیش رہی اور حتی الامکان انسانیت کی دل کھول کر خدمت کی ۔انسانیت کی خدمت کا یہی جذبہ حالیہ دنوں کے ترکی اور سوریہ کے زلزلے کے بعدبھی نظر آیا سعودی حکومت اور عوام نے مصیبت زدگان کی خدمت میں نمایا کردار ادا کیا اور کررہا ہے ۔

سیاست پہ نظر رکھنے والے جانتے ہیں کہ سیاسی ناحیہ سے ترکی اور سعودیہ کے مابین اختلاف ہے لیکن ان تمام اختلاف سے قطع نظر مصیبت زدگان کی امداد کے لئے زلزلے کے فورا بعد سعودی حکومت نے بری اور بحری راستے سے ہر قسم کا تعاون پہنچانے کا حکم دیا ۔ چاہے و ہ طبی خدمات ہوں یا غذائی اجناس کی فراہمی ‘ خیمے، بستر، کپڑے اور انسانی ضرورت کی ہر قسم کی چیزیں مہيا کرانے کی بات ہو یا لوجسٹک خدمات پیش کرنے کا معاملہ۔ اسی طرح ڈاکٹرس ، ريسکیو ٹیم اور مختلف قسم كی تطوعی خدمات انجام دینے والے کی ایک بڑی ٹیم موقع پہ پہنچ کر اپنی خدمات انجام دے رہی ہے ۔

ادھر مذہبی امور کے سربراہ دکتور عبداللطیف بن عبدالعزیز آل شیخ حفظہ اللہ نے اعلان کیا کہ ۱۰/۲/۲۰۲۳ کے جمعہ کا خطبہ”پریشان حال اور مصیبت زدہ کے تئیں مسلمان کی ذمہ داری” کے عنوان سے ہو اور جمعہ کے خطبہ میں خادم الحرمین شریفین اور ولی عہد کی توجیہات کی روشنی میں متأثرین کی امداد کے لئے “ساھم” نامی پلیٹ فارم کے واسطے سے عطیات بھی جمع کرنے کا اعلان کیا جائے ۔

اس اعلان کے بعد سعودی عوام نے تبرعات جمع کرنے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا تادم تحریر 9,95,527 افراد نے 289,680,825سعودی ریال جمع کروایا ہے ۔ اور مسلسل اس میں اضافہ ہو ہی رہا ہے ۔تقریبا ہر لمحہ کوئی نہ کوئی اپنا حصہ پیش کر رہا ہے جسے “ساھم ” کے پلیٹ فارم پہ آسانی سے دیکھا جا سکتا ہے ۔

اللہ تعالی سعودی حکومت وعوام کی خدمات کو قبول فرمائے اور ہمیں ہر قسم کےشر سے محفوظ فرمائے ۔ آمین۔

اپنے مضامین اور خبر بھیجیں


 udannewsdesk@gmail.com
 7462884092

ہمیں فیس بک پیج پر بھی فالو کریں


  https://www.facebook.com/udannewsurdu/

loading...
udannewsdesk@gmail.comآپ بھی اپنے مضامین ہمیں اس میل آئی ڈی پر بھیج سکتے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *