الفلاح انگلش کانونٹ موتلا کا سالانہ جلسہ کامیابی سے اختتام پذیر ہوا*
بلڈانہ مہاراشٹر- الریان مائنارٹی ایجوکیشن اینڈ سوشل ویلفیئر سوسائٹی موتلا ضلع بلڈانہ کے زیر اہتمام الفلاح انگلش کونوینٹ اور اسکول آف جینییس کا سالانہ جلسہ نہایت شادمانی و کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ اس پروگرام کی صدارت حسین قریشی نے بحسن وخوبی نبھایا۔ پروگرام میں طلباء نے اردو اور انگریزی زبانوں میں تقاریر پیش کی۔ اسی کے ساتھ مذہبی معلومات کی بنیاد پر گفتگو اور مکالے کا بھی اہتمام ہوا۔ ماحولیات کی اہمیت کو سمجھانے کے لئے طوبَی گروپ نے انتہائی مؤثر ڈرامہ پیش کیا۔ اسی کے ساتھ ذاہد گروپ نے تعلیم کی اہمیت کو واضح کرنے والا ڈرامہ پر کشش منظر نگاریقے ساتھ پیش کیا۔ پروگرام میں طالب علموں نے انگریزی کے ساتھ ساتھ اردو زبان میں گیت اور نظمیں بھی پیش کی۔ ہر کلاس کےگروپ نے پروگرام میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ حب الوطنی پر مبنی صفوان گروپ کے گانے نے کافی مقبول حاصل کی۔ جسے سب سامعین نے داد و تحسین سے نوازہ اور بے انتہا پسند کیاگیا۔ ننھے طلباء نے نہایت بہادری سے اپنا علم کو سب کے سامنے پیش کر کے سب کو حیران کر دیا۔ ننھے منے ایک گروپ نے سارے جہاں سے آچھا گیت پیش کیا۔ اس تفمقریب میں نہ صرف حرکاتی نظم و گیت پیش کی گئی بلکہ بہت سے مضامین کی معلومات بھی عیاں کی گئی۔ مجموعی طورپر الفلاح انگلش کانوینٹ کا یہ سالانہ اجلاس کی تقریب بڑی ہی جوش و خروش سے کامیابی کے ساتھ اختتام پزیر ہوا۔
پروگرام میں والدین کی بڑی تعداد موجود تھی۔ ضلع کے مختلف مقامات سے ماہرینِ تعلیم شخصیات نے شرکت کی۔ ا ن میں جمیل سر راجور، شفیق سیٹھ کوتھلی، صفیان بھائی کوتھلی، عمران پٹھان جے پور، قاری صاحب جے پور، بابو امین قریشی، عبد الآصف راجور، توصیف عطار، رفیق جمعدار، رفیق قریشی، رضوان بیگ حسن شاہ، زبیر کچی، بابا قریشی نگر سیوک، ڈاکٹر اظہر احمد، حاجی تسلیم قریشی، شیخ تسلیم ایوب کے ساتھ سینکڑوں سرپرست، والدین اور خواتین موجود تھیں۔ پروگرام کی نظامت ممتاز شاعر منور صاحب بلڈانہ نے کی۔ جن کی زبان و بیان نے سامعین کا دلی جیت لیا۔ ناظمِ پروگرام نے عنوان کے عین مطابق پرکشش اشعاروں کی لڑی پیش کی۔ جس سے محفل میں چار چاند لگ گئے۔ سرپرستوں کی جانب سے محترمہ شہوانہ خانم میڈیم راجور نے اپنے مؤثر و مثبت تاثرات پیش کئے۔ جس کو سبھی سامعین نے سراہا اور قبول کیا۔ جبکہ سوسائٹی کے سیکرٹری شیخ عرفان سر نے اظہار تشکر کیا۔ پروگرام کی کامیابی کے لیے اسکول کی پرنسپل ویشالی انگلے میڈم، اسکول آف جینئس کی پرنسپل نکہت انجم، ٹیچر ساجدہ پروین، نوشین پروین، صدف انجم ، ایاز سر اور دیگر منتظمین حضرات نے سخت محنت کی۔
اپنے مضامین اور خبر بھیجیں
udannewsdesk@gmail.com
7462884092
ہمیں فیس بک پیج پر بھی فالو کریں
https://www.facebook.com/udannewsurdu/