سی ٹیٹ کے امتحان میں مانو کالج اورنگ آباد کے بے شمار طلبہ و طالبات نے بازی ماری

سی ٹیٹ کے امتحان میں مانو کالج اورنگ آباد کے بے شمار طلبہ و طالبات نے بازی ماری ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تاریخی و جغرافیائی، سیاسی اور تجارتی اعتبار سے مشہور و معروف مہاراشٹرا میں موجود اورنگ آباد کی سرزمین ہے ۔جس طرح اس سرزمین کو تاریخی اور سیاسی اعتبار سے امتیاز حاصل ہے ٹھیک اسی طرح اس سرزمین پر موجود مانو کالج اپنی یوم تاسیس سے لے کر اب تک ایسے ایسے جواہر پیدا کئے ہیں جو ہندوستان کے کونے کونے میں ہندوستان کے مستقبل کو کمرہ جماعت میں سینچنے اور سنوارنے کا فریضہ انجام دے رہے ہیں اور بلاشبہ ان تمام کا سہرا یہاں کہ اساتذۃ و معلمات کو جاتا ہے جو اس بات کی دلیل ہے کہ یہاں کے اساتذہ و معلمات مکمل ایمانداری اور محنت سے اپنے طلبہ و طالبات کی رہنمائی کرتے ہیں جس کی وجہ کر وہ اپنی زندگی کے مشکل سے مشکل حالات کو بہت آسانی سے طے کر لیتے ہیں ۔اس بات میں ذرہ برابر بھی مبالغہ نہیں کیونکہ جو لوگ یہاں کی فضا سے واقف ہیں وہ اس بات کا اندازہ بخوبی لگا دسکتے ہیں ۔

 

مانو کالج اورنگ آباد کے طلبہ و طالبات یوں تو ہر سال سی ٹیٹ کے امتحان میں کامیاب ہوتے رہے ہیں لیکن ہر سال کی بہ نسبت اس سال یہاں کے طلبہ و طالبات نے سی ٹیٹ کے امتحان میں اپنا لوہا کچھ زیادہ ہی منوایا جن طلبہ و طالبات نے سی ٹیٹ کے امتحان میں کامیابی حاصل کی ہیں ان کے نام اور محصلہ نمبرات کو ذیل میں ذکر کیا جا رہا ہے

(Vi to viii ) ( 1to v)

(1)افروز ۔ 108 113

(2) خادم الاسلام 105 110

(3)احمد رضا 102. 103

(4)ترنم 87. 99

(5)سیماب. 91. 93

(6)قابل. 86. 88

(7)امتیاز. 82. 86

(8)ذیشان الہی. ۔۔۔۔۔۔۔۔ 97

(9)معید انجم. 91 ۔۔۔۔۔۔

(10)عبد القادر. ۔۔۔۔۔۔۔۔ 91

(11)سلمان ۔۔۔۔۔۔۔۔ 90

(12)سائمہ. ۔۔۔۔۔۔۔۔ 86

(13)شاہ رخ ۔۔۔۔۔۔۔۔ 82

مذکورہ بالا طلبہ و طالبات نے مانو کالج سے سی ٹیٹ کے امتحان میں کامیابی حاصل کی ہیں جس کی وجہ کر اساتذہ و معلمات اور ساتھیوں نے ڈھیر ساری دعائیں اور روشن مستقبل کے لئے بارگاہ خداوندی میں رب سے فریاد کی ہیں اس کے ساتھ ساتھ بہت سے ایسے طلبہ و طالبات بھی ہیں جن کا ایک نمبر یا دو نمبر سے سی ٹیٹ کی کامیابی مس ہوگئی ہے جو یقینا رب کی عنایت سے آئندہ امتحان میں صلاح و فلاح سے ہمکنار ہونگے

 

ذیشان الہی منیر تیمی

مانو کالج اورنگ آباد

اپنے مضامین اور خبر بھیجیں


 udannewsdesk@gmail.com
 7462884092

ہمیں فیس بک پیج پر بھی فالو کریں


  https://www.facebook.com/udannewsurdu/

loading...
udannewsdesk@gmail.comآپ بھی اپنے مضامین ہمیں اس میل آئی ڈی پر بھیج سکتے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *