رسم جہیز کا خاتمہ : وقت کی اہم ضرورت : جمال الدین سلفی :امام عابد جامع مسجد منشاہی ہاٹ

*رسم جہیز کا خاتمہ : وقت کی اہم ضرورت : جمال الدین سلفی :امام عابد جامع مسجد منشاہی ہاٹ*

منشاہی / کٹیہار ( صادق جمیل تیمی ) آسان نکاح کو پروان چڑھانے کے لیے مسلم معاشرہ میں شادی بیاہ سے متعلق نہایت ہی تیزی سے پنپنے والی غیر اسلامی رسومات ، بدعات ، اسراف و فضول خرچی ، جہیز اور جوڑے کی رقم کے ناجائز مطالبات کے خلاف شہر کٹیہار کے بلاک منشاہی میں مورخہ 16 فروری 2023 بروز جمعرات ایک پروگرام بنام “انسداد رسم جہیز ” مولانا عبدالحق ندوی :پرنسپل مدرسہ اصلاحیہ سیماپور کی صدارت میں منعقد ہوا ۔ جہیز جیسا ناسور کے تعلق سے مختلف آرا و تجاویز علماء کرام کی جانب سے آئے ۔ مولانا انعام الحق مدنی صاحب نے رسم جہیز کی تاریخ اور سماج میں اس کے بڑھتے ہوئے رجحانات پر تشویش ظاہر کیا اور عوام سے نہ لینے کی اپیل کی ۔ شیخ رحمت سلفی صاحب( ضلعی ناظم) اسلامی نقطہ نگاہ سے بارات کے تصور کو پیش کیا اور شادی کے موقع پر بھیڑ کو کم کرنے کا حل پیش فرمایا ۔ مولانا مشتاق احمد ندوی ( معروف مصنف) نے جہیز کا ٹھیکرا دوسرے پر نہ تھوپتے ہوئے اپنی کمیوں اور کوتاہیوں کا ذکر کیا اور مسلم امہ کو اس سے نجات کے راستے بیان کیے اورجہیزکوروکنے کے چندتدابیر پیش کئے ۔ مولانا اسرائیل سلفی صاحب نے ممبر آف اسمبلی منوہر پرساد سنگھ کی آمد پر استقبالیہ کے ساتھ بارات کی کھل کر مذمت کی اور غلط رسومات والی شادی نہ پڑھانے کی وکالت کی ۔مولانا سلیم الدین مدنی صاحب نے رشتہ لگانے والے میڈیٹر ( دلال) کی غلط طریقے سے رقم وصولی پر خطاب کرتے ہوئے فرمایاکہ میڈیٹرتین لاکھ چارلاکھ روپے کارشتہ لگاکرکمیشن لیتے ہیں ۔ میڈیٹرکوبغیرجہیزکارشتہ لگاناچاہیے ۔ مولانا اختر عالم مظہری صاحب نے مختصر طور پر جہیز کے نقصانات شمار کیے اور اسے سماج کے لیے ایک مہلک مرض بتایا ۔ شیخ سلیمان ریاضی صاحب نے نکاح فاطمی کو اسوہ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم بتایا اور مروجہ رسومات کو کالعدم کرنے کی اپیل کی ۔ مولانا عبد التواب ندوی نے نکاح کےمضراثرات پرجوشیلے بیان کیا ، تنظیر الاسلام نے مہرشرعی پرروشنی ڈالااورجوانوں کواپنی کمائی سے مہر دینے کے دلائل پیش کئے ،مولانا عبد الحق ندوی نے صدارتی خطاب میں اس پروگرام کے کامیاب ہونے پرخوشی کااظہارکیااورسب سے بڑی خوشی کااس پراظہارکیاکہ مانو سنکلپ کے ذریعے سب نے جہیز نہ لینے کاوعدہ کیا۔اس پروگرام کی ایک سب بڑی خوبی رہی کہ یہاں بین المذاہب میں وحدت دیکھی گئی کیوں کہ اس میں منیہاری ودھان سبھا کے حالیہ MLA منوہر پرساد سنگھ ، تھانہ پربھاری شری کرشن بابو تشریف لائے تھے ،دونوں نے اپنے تاثرات کا اظہار کیا اور جمعیت/ انسداد رسم جہیز مہم کی جانب سے منعقد پروگرام کو خوب خوب سراہا اور اس معاملے میں تعاون کرنے یقین دہانی کرائی ۔ شیخ جمال الدین سلفی صاحب امام عبدجامع مسجدکے کہنے پرM LA اور دوسرے تمام علماءوشرکاء نے مانو سنکلپ بنایا
اخیرمیں جمال الدین سلفی نے انسداد جہیز میٹنگ کے اغراض وفوائدکو پیش کیااورکہاکہ ہماری دومہینے کی محنت سے دس بغیر جہیزکے نکاح ہوچکے ہیں ۔اس لیے مضبوطی سے زمینی سطح پر جہیز کے خاتمے کے لیے مہم چلائی جائے اور علما کے ساتھ سماج کے عام لوگ بھی تعاون کریں ۔ہمارا ساتھ دیں ان شاء اللہ مستقبل میں مثبت نتائج برآمد ہوں گے ۔
اس حسین موقع پر ڈاکٹرمبارک علی، ذاکرحسین۔ مولانا جمیل اختر تیمی ،مولانا ابو طلحہ سلفی ، ،مولانا انعام الحق تیمی ، مولانا عبد الاحد فیضی ، مولانا سیف الدین، ماسٹر خورشید ( سیماپور ) سمیت قرب و جوار کے علما موجود رہے ۔

اپنے مضامین اور خبر بھیجیں


 udannewsdesk@gmail.com
 7462884092

ہمیں فیس بک پیج پر بھی فالو کریں


  https://www.facebook.com/udannewsurdu/

loading...
udannewsdesk@gmail.comآپ بھی اپنے مضامین ہمیں اس میل آئی ڈی پر بھیج سکتے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *