کیا یہ جھوٹ نہیں ہے؟؟؟

کیا یہ جھوٹ نہیں ہے؟؟؟
انوار الحق قاسمی
جب ہم یہ جانتے ہیں کہ “جھوٹوں پر اللہ کی لعنت ہے”باوجود اس کے ہم مدارس والے جھوٹ بولنے کے اتنے عادی اور رسیا ہوچکے ہیں کہ اللہ کی پناہ!۔ایسا میں اس لیے لکھ رہا ہوں کہ کئی ایک مدارس سے یہ باتیں موصول ہوئی ہیں کہ “فلاں طالب حافظ قرآن کسی اور مدرسہ میں بنا اور اس کے سر پر تاج فلاں مدرسہ میں باندھا جارہاہے،اور آج کل یہ بھی بکثرت ہورہاہے کہ طالب علم ابھی پچیس ہی پارہ حفظ کیا ہے؛مگر اس کے سر پر حفظ قرآن کا تاج باندھ دیا جاتا ہے” یہ جھوٹ نہیں تو اور کیا ہے؟توجہ دینی چاہیے” معیاری تعلیم” پر،تو توجہ دیتے ہیں “معیاری جلسہ دستار بندی” کرانے پر۔
ایسا اس لیے کرتے ہیں تاکہ عوام کو یہ پیغام جائے کہ ہمارے مدرسہ میں بہت ہی اچھی تعلیم ہوتی ہے؛کیوں کہ یہاں ایک،دو طالب علموں کے سروں پر حفظ قرآن کا تاج رکھاگیا ہے۔یقینا اس کا فوری اثر ہوتاہے؛مگر شوال آتے آتے اس کا اثر ختم ہوجاتاہے؛کیوں کہ جلسہ دستار بندی کی بنیاد جھوٹ پر تھی اور جھوٹ کا اثر دیرپا نہیں ہوتاہے۔

اپنے مضامین اور خبر بھیجیں


 udannewsdesk@gmail.com
 7462884092

ہمیں فیس بک پیج پر بھی فالو کریں


  https://www.facebook.com/udannewsurdu/

loading...
udannewsdesk@gmail.comآپ بھی اپنے مضامین ہمیں اس میل آئی ڈی پر بھیج سکتے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *