عبدالسلام انصاری بنائے گئے مدرسہ بورڈ کے چیئرمین، ہر سو پھیلی ہے خوشی کی لہر
بہترین اڈمنیشٹریٹر اور اردو کے بے لوث خادم کی ہے پہچان اس لئے ریاست کے اقلیتوں کو ان پر ہے پورا اعتماد
پٹنہ، 22/ فروری، لمبے انتظار کے بعد آخر کار بہار اسٹیٹ مدرسہ بورڈ کے چیئرمین کا عہدہ پر ہو گیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر سیکنڈری ایجوکیشن جناب عبدالسلام انصاری کو بورڈ کا نیا چیئرمین بنایا گیا ہے۔ انہیں وزیر تعلیم پروفیسر چندرشیکھر کے حکم سے جوائنٹ سیکریٹری کے مکتوب نمبر 182 بمطابق 22 فروری 2023 کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر سیکنڈری ایجوکیشن بہار کے علاوہ چیئرمین بہار مدرسہ ایجوکیشن بورڈ پٹنہ کا مالی و غیر مالی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔ جناب عبدالسلام انصاری ایک اچھے اڈمنیشٹریٹر اور اردو کے بے لوث خادم ہونے کے ساتھ ہی وہ قوم پرست افسر ہیں اس لئے ریاست کے مسلمانوں میں ان کے چیئرمین بننے سے خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور ان کی قیادت پر انہیں پورا اعتماد ہے۔ جناب انصاری نے اپنی سروس کا بڑا حصہ مظفر پور میں گزارا ہے۔ وہ مظفر پور میں ضلع پروگرام افسر اسٹبلشمنٹ کی حیثیت سے اچھی شناخت رکھتے ہیں وہیں مظفر پور کے جب وہ ضلع تعلیمی افسر رہے تو تعلیم کے مختلف شعبوں میں ضلع کا نام روشن کیا، انہی کے کاوشوں سے مظفرپور ضلع ملک میں اول نمبر پر رہا تو ۔ جناب عبدالسلام انصاری دربھنگہ، بیتیا ، گوپال گنج ، سیوان اور پٹنہ ضلع میں پروگرام افسر اسٹبلشمنٹ کی حیثیت سے خدمت انظام دے چکے ہیں جس سے انہیں اڈمینیشٹریشن کا کافی تجربہ ہے۔ جناب عبدالسلام انصاری اور ان کی قابلیت سے آج پوری ریاست متعارف ہے، وہ اردو اور قوم کے بے لوث خادم ہیں۔ اردو، فارسی اور عربی کے حقوق کی بازیابی کے لئے وہ کافی فکرمند رہتے ہیں اور جو موقع حاصل ہوتا ہے اسے غنیمت سمجھ کر وہ خدمت کرنے سے بعض نہیں آتے ہیں۔ چیئرمین بنائے جانے پر انہوں نے وزیر اعلی بہار جناب نتیش کمار ، نائب وزیر اعلی جناب تیجسوی پرساد یادو اور عزت مآب وزیر تعلیم پروفیسر چندرشیکھر کا انہوں نے دل سے شکریہ ادا کیا ہے اور انہوں نے کہا ہے کہ وزیر اعلی کے ذیرو ٹولرینس کے مقصد کے تحت وہ کام کریں گے۔ مدرسہ بورڈ کو ہر طرح کی سیاست و کرپشن سے پاک کیا جائے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ مذہبی ہم آہنگی، تعلیم وتعلم کے ساتھ ملازمین کا پورا خیال رکھا جائے گا۔ قریب چار ہزار مدارس و بیس لاکھ سے زائد طالب علموں کے مستقبل کو تابناک بنانے کی سمت میں کام کروں گا اور بورڈ کی شناخت کو بین الاقوامی سطح پر قائم کروں گا، اس بات کو یقینی بنانے کے لئے میں مدارس کے اساتذہ، طلبہ و طالبات کی تنظیموں سے مشورہ کروں گا۔ جناب عبدالسلام انصاری کی تقرری پر سابق چیئرمین مدرسہ بورڈ عبدالقیوم انصاری، سابق ضلع تعلیمی افسر مصطفیٰ منصوری، ضلع تعلیمی افسر پٹنہ امیت کمار ، ضلع پروگرام افسر اسٹبلشمنٹ گوپال گنج جمال الدین، قومی اساتذہ تنظیم بہار کے ریاستی صدر تاج العارفین، ریاستی کنوینر محمد رفیع، سیکریٹری محمد تاج الدین، سرپرست عبدالحسیب، ریاستی مجلس عاملہ کے رکن محمد رضوان ، ندیم انور ، نسیم اختر ، رضی احمد ، محمد امان اللہ ، محمد جاوید عالم ، ناظر اسرار عارفی، وقار عالم، ضلع مظفر صدر شمشاد احمد ساحل، خازن محمد حماد و صبغت اللہ رحمانی وغیرہ نے مبارکباد پیش کی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ اب بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ پٹنہ بہتر کارکردگی کا ثبوت دے گا۔ جناب محمد رفیع نے کہا کہ مدرسہ بورڈ کو پہلی مرتبہ قابل، متحرک، اردو اور قوم کا سچا ہمدرد ملا ہے ، نتیش اور تیجسوی کی حکومت نے انصاری صاحب کو مدرسہ بورڈ کا چیئرمین بنا کر ایک مثال قائم کیا ہے جس سے حکومت کی اچھی سوچ، اردو اور اقلیت دوست ہونے کا پتہ چلتا ہے اس لئے جناب عبدالسلام انصاری کو مبارکباد دینےکے ساتھ ہی میں وزیر اعلی بہار نتیش کمار ، نائب وزیر اعلی تیجسوی پرساد یادو اور وزیر تعلیم پروفیسر چندرشیکھر کا دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔
اپنے مضامین اور خبر بھیجیں
udannewsdesk@gmail.com
7462884092
ہمیں فیس بک پیج پر بھی فالو کریں
https://www.facebook.com/udannewsurdu/